راولپنڈی::مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدرنے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی ڈویژن کی تمام تنظیمیں تحلیل کرکے از سر نو تنظیم سازی کی ہدایت کردی ہے اورمسلم لیگ یوتھ ونگ کی تنظیم نو کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو اسلام آبادجبکہ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سرفراز افضل کو راولپنڈی ڈویژن کا آر گنائزر مقرر کردیا ہے اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ یوتھ ونگ کا ایک اجلاس گزشتہ روز انجم عقیل خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کاشف رندھاوا،پاکستان ریپڈ فورس کے کو آر ڈینیٹر مرزا منصور بیگ،مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری و رکن صوبائی اسمبلی چوہری سرفراز افضل،مسلم لیگ یوتھ ونگ راولپنڈی سٹی کے صدر تنویر اختر شیخ،مسلم لیگ یوتھ ونگ اسلام آباد کے راہنمائوں مصطفیٰ اعوان،ملک اختر،گل خان اور شفقت خان سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدرنے راولپنڈی اور اسلام آباد کی تنظیمی کارکردگی اور عوامی رابطہ مہم میں تساہل برتنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی،اٹک،جہلم اور چکوال سمیت تمام تحصیلوں کی تنظیمیں توڑنے کا اعلان کیا،انہوں نے اسلام آباد میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی سربراہی میں5 رکنی آر گنائزنگ کمیٹی اور راولپنڈی ڈویژن کیلئے چوہدری سرفراز افضل کو چیف آ رگنائزر جبکہ مرزا منصور بیگ اور تنویر اختر شیخ کو ممبران مقرر کرتے ہوئے کمیٹی میں مزید 2 ممبران شامل کرنے کی ہدایت کی،کیپٹن(ر) صفدر نے آرگنائزنگ کمیٹیوں کو 10 دنوں میں تنظیم سازی کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فوٹو سیشن یا نمودو نمائش والے لوگ نہیں بلکہ قربانیاں دینے والے نظریاتی اور مخلص کارکنوں کو آگے لایا جائے جو صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرسکیں،انہوں نے کہا کہ میں خود راولپنڈی اور اسلام آباد کے دورے کروں گا اور عہدیداروں کو بھی خود ہی نوٹیفکیشن جاری کروں گا،اس موقع پر انہوں نے پاکستان ریپڈ فورس کے مرکزی کو آر ڈی نیٹر مرزا منصور بیگ کوبھی ہدایت کی کہ ملک بھر میں پاکستان ریپڈ فورس کی تنظیم سازی کرکی10 دنوں میں رپورٹ پیش کی جائے بعد ازاں ملکی امن و سلامتی،عوامی خوشحالی بالخصوص سابق خاتون اول و رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور شہداء پاکستان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں