اسلام آباد : فلم ، ٹی وی اور میڈیا انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے اکثر ہی کیسز سامنے آتے ہیں لیکن مجال ہے کہ اس معاملے پر کبھی کسی مرد اینکر یا صحافی نے بات کی ہو۔ دو روز قبل معروف ٹی وی اینکر منصور علی خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں میڈیا انڈسٹری میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا اعتراف کر لیا۔
اپنے ٹویٹ میں منصور علی خان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں ایک ٹاپ ٹی وی چینل میں کام کرنے والا ایک شخص خواتین اینکرز کی چھُٹی اس وقت تک منظور نہیں کرتا جب تک خواتین اینکرز دس سے پندرہ منٹ کے لیے اس کے پاس بیٹھ نہ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس شخص کا نام اس لیے نہیں لیا کیونکہ میں نے متاثرہ خاتون سے اجازت طلب نہیں کی۔


اس شخص سے متعلق میں نے چینل کی انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا لیکن وہ شخص تاحال اسی چینل میں کام کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں