لاہور:تجزیہ کارغلام حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر میاں نواز شریف اس وقت بہت بڑے صدمے میں ہیں ،187 قومی اسمبلی کے ممبران میں سے صرف 22ممبروں نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ۔انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کھڑے ہو کر اسپیکر اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ والے رات کے اندھیرے میں وزیروں سے فون کیوں کرواتے ہیں کہ ایم این اے لازمی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں ،لیکن اس وقت مسلم لیگ ن کے 22لوگوں نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں