ممبئی: سی کلاس بھارتی اداکارہ عرشی خان نے اعتراف کیا ہے کہ 2016ءمیں ان کی جانب سے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کے بچے کی ماں بننے کا اقرار کرنا محض ایک مذاق تھا۔
عرشی خان اس وقت ریالٹی شو بگ باس کے 11ویں سیزن کا حصہ ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز شو کے میزبان اور بالی ووڈ کے سٹار اداکار سلمان خان سے گفتگو میں شاہد آفریدی سے متعلق اپنے بیانات کے گمراہ کن ہونے کا اعتراف کیا ۔

عرشی خان کا کہنا تھا کہ 2016ءمیں جب آفریدی بھارت آئے تو کچھ میڈیا والوں نے یہ لکھا کہ عرشی خان کرکٹر شاہد آفریدی کے بچے کی ماں بننے والی ہے جس پر انہوں نے حامی بھرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایسا کچھ ہوا تو آپ کو 9مہینے بعد علم ہوجائے گا،عرشی خان نے مزید کہا کہ یہ سب محض مذاق کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں