لاہور:چوہدری برادران نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ق لیگ کے بندے نہیں توڑے گی یہ کہہ کر اٹک سے میجر طاہر اور ان کی بیٹی کو لے لیا گیا ،اب تحریک انصاف بھی ہم سے مزید تعاون کی توقع نے رکھے ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے لے دیگر معاملات پر تعاون کے امکانات ختم ہو گئے ہیں جبکہ اسمبلی کے اندر بھی ق لیگ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دے گی ۔
این اے 120میں بھی ق لیگ نے تحریک انصاف کی کھل کر مدد کی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تحریک انصاف پر برا وقت آتا ہے تو ق لیگ کے پاس آ جاتے ہیں ۔ تحریک انصاف سے دوریاں بڑھنے پر پیپلز پارٹی نے ق لیگ کے ساتھ رابطہ بڑھانے شروع کر دیئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے اہم رہنماء بھی ق لیگ کے سربراہان سے ملاقات کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں