ریاض: سعودی وزارت نے پیر کے روز اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر غیرملکیوں کے لیے ویزہ فیس میں تبدیلی کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ سعودی وزارت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کے لیے ویزہ فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ لہذا جو فیس پہلے سے طے شدہ ہے وہ ہی رہے۔ وزارت نے سعودی پریس ایجنسی سے پیر کے روز بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کے لیے ویزہ فیس میں کمی یا زیادتی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اس لیے لوگ سوشل میڈیا پر لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھریں۔
وزارت کی جانب سے ویزہ فیس میں کوئی بھی تبدیلی کی گئی تو وہ اسکی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کر دی جائے گی ۔ سعودی فنانس منسٹری نے پریس ایجنسی سے اپیل کی تھی کہ وہ تمام چینلز اور سوشل میڈیا ویب سائٹ تک یہ معلومات اور بیان پہنچا دیں تاکہ لوگ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں