اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کی صورت میں شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیراعلی پنجاب ہونگی ۔خاندان کے اندر بھی اس بات کا فیصلہ ہو گیا ہے ۔ یہ فیصلہ خاندان کے اختلافات کو ختم کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔نواز شریف کے الیکشن نہ لڑنے کی صورت میں شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے اور مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر اعلان حالاتکو دیکھ کرکیا جائے گا،نواز شریف نے قریبی دوستوں کے ساتھ بھی اس بات کا اظہار کیا ہے اور اظہار کے اس کا ری ایکشن بھی دیکھنا چاہ رہے ہیں اور اگر مریم نوا ز نا اہل ہوتی ہیں یا کوئی اور معاملہ ہوتا ہے تو اس صورت میں شہباز شریف وزیراعظم ہو نگے اور پنجاب کے وزیراعلیٰ خواجہ آصف ہوں گے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار کو وزیراعلی پنجاب کی دوڑسے باہر رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے ،لیکن حتمی فیصلہ حالات دیکھ کر اعلان کیا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں