لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیاہے کہ آئندہ سال اپریل میں ایمرجنگ پلیئرزکاایشیاء کپ پاکستان میں ہوگا،پاکستان ،بھارت ،بنگلادیش ،افغانستان سری لنکاکی ٹیمیں شریک ہوں گی،ایونٹ کے میچزایک سے زیادہ گراؤنڈزمیں ہوں گے۔انہوں نے آج پی سی بی آفس میں صدرسری لنکن کرکٹ بورڈسماتھی پالاکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔
8سال پہلے کرکٹ ختم ہوئی آج وہی ٹیم کرکٹ شروع کررہی ہے۔ہمیں9 سال پرانے سانحے کو بھلاکرآگے بڑھناہے۔انہوں نے کہاکہ سری لنکن ٹیم کاپاکستان آنابڑے اعزازکی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ سال اپریل میں ایمرجنگ پلیئرزکاایشیاء کپ پاکستان میں ہوگا۔ایونٹ کے میچزایک سے زیادہ گراؤنڈزمیں ہوں گے۔
پاکستان ،بھارت ،بنگلادیش ،افغانستان سری لنکاکی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ایشیاء کپ میں چھٹی ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈکھیل کرحصہ لے گی۔اس موقع پرصدرسری لنکن کرکٹ بورڈسماتھی پالانے کہاکہ پاکستان آکربہت خوشی ہوئی ہے۔ہم کسی کوکھیل میں اکیلا نہیں کرناچاہتے اوراسی لیے پاکستان کوسپورٹ کرنے کیلئے آئے ہیں،پاکستان نے کرکٹ کوبہت کچھ دیا،پاکستان اور سری لنکن کرکٹ کے درمیان پرانے مراسم ہیں،پاکستان میں باصلاحیت کرکٹرزہیں اور ہمیں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے کیلئے کردارپرخوشی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 1996ء کاورلڈکپ یہیں پر جیتا تھا ،اس موقع پر سری لنکا کپتان تھیسارا پریرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شاندار استقبال پر پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں، پاکستان میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی کپتان اعزاز ہے اور ہم آخری ٹی ٹونٹی میں اچھا کرنیکی کوشش کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے پرشکریہ ادا کرتے ہیں،امیدہے کہ اس سیریز کے بعد پاکستان میں کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں