اسلام آباد ۔ فہیم اشرف ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بائولر بن گئے۔ فہیم اشرف نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
فہیم اشرف نے اپنے تیسرے اوور میں اوڈاواٹے، شناکا اور اوڈانا کو آئوٹ کیا۔ فہیم اشرف نے تین اوورز میں 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بریٹ لی، جیکب اورم، تھیسارا پریرا، ٹم سوتھی، لاسکیچ ملینگا کو بھی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں