ابو ظہبی :پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2وکٹوںسے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی ہے ۔ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں ہی کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستانی باﺅلرز اور فیلڈرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکن ٹیم اچھے آغاز کے باجوود مقررہ 20 اوورز میں 124 رنز بناسکی ۔
جواب میںقومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور سری لنکا کی طرح پاکستان کا پہلا کھلاڑی بھی رن آﺅٹ ہوا، فخرزمان 11 رنز پر آﺅٹ ہوئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے لیکن بدقسمتی سے انہیں امپائر نے دوسری ہی گیند پر غلط آو¿ٹ قرار دے کر پویلین واپس بھیج دیا۔پچھلے میچ میں اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ٹیم کو فتحیاب کروانےوالے شعیب ملک بھی اس پرزیادہ دیر وکٹ پر نہ رکے اور 9 رنز پر ہی وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے ، احمد شہزاد کی اننگز بھی 27 رنز تک محدود رہی۔
ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکا کی جانب سے منوویرا اور گناتھیلاکا نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ابتدائی 6 اوورز میں 42 رنز کا اضافہ کیا ، پاکستانی باﺅلر انھیں آو¿ٹ کرنے میں ناکام رہے،منوویرا آو¿ٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جو 19 رنز بنا کر عماد وسیم کی بہترین فیلڈنگ کے نتیجے میں رن آﺅٹ ہوئے۔
سمارا وکراما نے گناتھیلاکا کیساتھ دوسری وکٹ کے لیے 63رنز جوڑے ،سمارا وکراما32رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے،اوپنر گناتھیلاک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی مگر انہیں شاداب خان نے پویلین واپس بھیج دیا۔ ابتدائی بلے بازوں کی جانب سے شاندار آغاز کے باوجود پاکستانی فیلڈرز کی شاندار کارکردگی کے باعث سری لنکن بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑاگئی اور 106 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے باجود پوری ٹیم 124 رنز بناسکی۔
قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ حسن علی نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی،دوسرے ٹی ٹونٹی کےلئے دونوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلے میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں