ابو ظہبی :قومی ٹیم نے سری لنکاکیخلاف ابوظہبی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹونٹی میں اپنا7سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا ۔
سرفراز الیون نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم 16اوورز تک انہیں صرف ایک کامیابی ہی نصیب ہوئی لیکن اس کے بعد اننگز کے آخری 4اوورز میں پاکستان نے 8سری لنکن بلے بازو ں کو پوویلین واپس بھیج کر اپنا ہی 7سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا ۔

ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے 2مرتبہ اننگز کے آخری 4اوورز میں 8کھلاڑی پوویلین واپس بھیج رکھے ہیں۔اس سے قبل گرین شرٹس نے 2010ءکے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ،یہ وہی میچ تھا جس میں محمد عامر کی جانب سے کیے گئے اننگز کے آخری اوور میں 5کھلاڑی آﺅٹ ہوئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں