لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ،مہرین سید کے بعد ٹیکس ادا نہ کرنے پراداکارہ نور کا بینک اکائونٹ بھی منجمد کردیا گیا۔ایف بی آرحکام کے مطابق اداکارہ نور نے مالی سال 2015ء کا ٹیکس ادا نہیں کیا ،ان کے ذمہ چودہ لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا تھا۔
ایف بی آرنے ڈیفنس میں واقع بینک کی ایک برانچ میں اداکارہ نوربخاری کے اکائونٹ کو منجمد کرکے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے واجبات وصول کرلیے ۔۔اس سے پہلے ماڈل مہرین سید کے اکائونٹس بھی منجمد کرکے دس لاکھ روپے کے واجبات حاصل کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ ادکارہ نور حال ہی میں شو بز کوخیرباد کہہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں