ریاض : سعودی عرب میں پرفیومز میں انسانی پیشاب کے استعمال ہونے کا انکشاف ہواہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایک ایسی لیب کا پتہ لگایا گیا ہے جہاں مشہور بین الاقوامی برانڈز کے نام سے جعلی پرفیومز تیار کرکے مملکت میں فروخت کیے جارہے تھے۔ سعودی وزارت تجارت وسرمایہ کاری نے شہری کی شکایت پرمذکورہ لیب پر چھپاپہ مار کرجعلی پرفیومز کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی۔
چھاپے کے دوران حکام کو پیشاب سے بھری بوتلیں بھی ملیں جو پرفیومز میں شامل کرنے کے غرض سے اکٹھی کی گئی تھیں۔حکام نے بتایا کہ یہ لیب دارالحکومت ریاض کے مشہور بازار التعمیر میں واقع ہے تاہم مذکورہ لیب کا نام اور اس میں ملوث افراد کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی جب کہ بدنامی کے پیش نظر پرفیومز بنانے والی بین الاقوامی کمپنی کا نام بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔واضح رہے کہ ایک شہری نے خفیہ طور پر ویڈیو بنا کر حکام کو ارسال کی تھی جس میں اس مکروہ دھندے کی نشاندہی کرکے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں