ممبئی : سابق بھارتی انڈر 19فاسٹ بالر پردیپ ساگوان کاورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی(واڈا)کی جانب سے لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ساگوان 2013میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے انڈین پریمیئر لیگ کھیل رہے تھے جب ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا۔
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے 2016کے اعدادو شما ر کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے رجسٹرڈ138کرکٹرزکے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے جن میں ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ایک اعلی بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو ابھی تک واڈا کی جانب سے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے جس کے باعث وہ ابھی اس کرکٹر کا نام نہیں بتا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں