ملتان: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فوج کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ فوج سے پوچھتاہوں قومی سلامتی کے اجلاس میں مجرم وزیرخزانہ کیساتھ کیسے بیٹھے ہو؟جنرل باجوہ صاحب، نوید مختارصاحب اورجنرل زبیرصاحب آپ ایسی نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں کیسے بیٹھتے ہو؟جس میں فردجرم لگنے والاوزیرخانہ بیٹھتاہو،نوازشریف نااہل ہے،لیکن وزیراس کی ضمانت دیتے ہیں بتاؤپھریہ ملک کیسے زندہ رہ سکتاہے؟ انہوں نے ملتان میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کیخلاف نہیں بلکہ سی پیک کاحامی ہوں ہم بھی پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں۔
میٹروملتان چوری کامنصوبہ ہے۔چین میں 200 کرپٹ افراد کوگولی ماردی گئی۔ملتان میٹروچوری کرنے والوں کوبھی گولیاں ماری جائیں گی۔وقت دورنہیں جب چوروں کیلئے زمین تنگ کردی جائے گی؟ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے قریبی حلقوں میں کہاکہ مال شہبازشریف نے بنایااور نام میراخراب کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک نے کہاکہ روٹی کپڑااور مکان دوں گالیکن قبرستان بھی نہیں دیا۔
ایک نے کہاکہ ملک کوٹائیگربنائیں انہوں نے اپنے بچوں کوٹائیگربنادیا۔ایسے لوگوں کوپاکستان میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جوجائیدادباہررکھیں۔70سالوں میں 40ارب اور پچھلے چارسالوں میں 35ارب کاقرضہ لیاگیا۔ ایماندار قوم پر بے ایمان لوگ مسلط کردیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے جنوبی پنجاب کے 25 ایم این ایز پارٹی کو خدا حافظ کہنے والے ہیں جن کی فہرست میری جیب میں ہے جب کہ انہوں نے فہرست لہرا کر بھی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کاوزیرخزانہ ہے وہ ہے جس پرفردجر عائد ہوگئی ٹھپہ لگ گیاہے۔اسحا ق ڈارمنی لانڈرنگ چور ہے۔دنیاکے کسی ملک کی 100سالہ تاریخ میں ایک وزیربھی کرپٹ ثابت ہوجائے ۔میں اسی وقت استعفیٰ دے دوں گا۔یہ وزیرجس پرفردجرم عائد ہوچکی ہوپھریہ وزیرنیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بیٹھے۔میں فوج سے پوچھتاہوں کہ تم کس طرح اس اجلا س میں بیٹھتے ہو؟ جنرل باجوہ صاحب، نوید مختارصاحب،جنرل زبیرصاحب آپ ایسی نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں بیٹھتے ہوجس پرچور،ڈاکو ہونے کی فردجرم لگ چکی ہے۔نوازشریف بھی نااہل ہے۔وزیراس کی ضمانت دیتے ہیں بتاؤپھریہ ملک کیسے زندہ رہ سکتاہے؟۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں