ملتان : مرید حسین قریشی کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو شاہ محمود پر بھی ہاتھ اٹھانے سے گریز نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین قریشی کی جانب سے گزشتہ روز اپنے مرید پر کیے جانے والے تشدد کے معاملے پر وضاحت دی گئی ہے۔ مرید حسین قریشی کا کہنا ہے کہ مرید کو تشدد کا نشانہ بنانے پر بالکل کوئی پچھتاوا نہیں۔
مرید نے ان کیساتھ گستاخی کی تھی اس لیے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مرید حسین کا مزید کہنا ہے کہ وہ چاہے اپنے مریدوں کیساتھ کریں انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔ انہیں یہ حق 800 سال قبل دیا گیا تھا۔ مرید حسین قریشی نے اپنی بھائی شاہ محمود قریشی پر بھی دوبارہ شدید تنقید کی ہے۔ مریم حسین کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ہمارے والد کی وصیت پر عمل نہیں کیا۔ انہیں منع کیا گیا تھا کہ وہ سندھ سے الیکشن نہیں لڑیں گے تاہم انہوں نے اس وصیت پر عمل نہیں کیا۔ اگر موقع ملا تو شاہ محمود پر بھی ہاتھ اٹھانے سے گریز نہیں کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں