اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دییے گئے دھرنوں سے متعلق نیا اور حیرت انگیز انکشاف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گللائی کا کہنا تھا کہ دھرنے میں کروڑوں روپے کی منشیات سپلائی کی گئی تھی تاہم منیشات سپلائی میں تحریک انصاف کے کچھ وزراء ملوث ہیں جو دھرنوں میں منشیات سپلائی کرتے رہے تھے۔ عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ انہیں منشیات سپلائی سے متعلق بات حال ہی میں پتا چلی ہے تاہم اس بارے میں وہ ایف آئی اے کو بھی آگاہ کرچکی ہیں۔ عائشہ گلالئی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ دھرنے میں مشنیات کی سپالئی کا نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں