لاہور::پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے صاف الفاظ میں کہاہے کہ پاکستان اور سری لنکا میںاتوارکوہونیوالے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے وی آئی پی حضرات فری ٹکٹ نہ طلب کریں۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کیلیے غیرمعمولی جوش و خروش پر خوشی کااظہار کیا۔
نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ وی آئی پی حضرات اس میچ کے لیے فری ٹکٹ نہ طلب کریں۔انھوں نے مزید بتایاکہ اس میچ کے لیے ٹی سی ایس کے متعین کردہ دفاترسے میچ کے ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ تیسرا ٹی ٹوینٹی سری لنکا اور پاکستان کے درمیان اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام 6 بجے شروع ہوجائے گا۔ میچ کے لیے اسٹیڈیم کے گیٹ 3 بجے سہہ پہرکھول دئیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں