دبئی : ایم کیو ایم کے رہنما حماد صدیقی کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاون کیس میں مطلوب ایم کیو ایم کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کی سابق رکن حماد صدیقی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حماد صدیقی کو دبئی میں انٹرپول نے گرفتار کیا ہے۔ حماد صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاون کیس کے علاوہ دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باعث پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ حماد صدیقی کے ریڈ وارنٹ بھی پہلے سے ہی جاری کیے جا چکے تھے۔ حماد صدیقی کو پاکستان لانے کیلئے دبئی میں پاکستان کے سفارت خانے کو حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حماد صدیقی بلدیہ ٹاون فیکٹری کیس کا مرکزی ملزم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں