اسلام آباد: مشہور پاکستانی صحافی اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکرشرمین عبید چنائے کی بہن کو مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجنے والے ڈاکٹر کو اپنے نوکوی سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق شرمین عبید چنائے کی بہن کو ریکویسٹ بھیجنے والے ڈاکٹر کو اپنے نوکری سے ہاتھ دھونے کے بعد شرمین عبید اور انکی بہن کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کسی کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجنے کو قطعی طور پر مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کوئی آپ کو حراساں کررہاہے یہ آپ کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ آپ ریکویسٹ قبول کرلو یا نہیں ۔ مزید یہ کہ شرمین عبید چنائے اور انکی بہن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی بہن کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجنے والے ڈاکٹر کو نوکری سے فارغ کردیاگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں