پشاور این اے 120 لاہور کے بعد این اے 4 پشاور کے ضمنی الیکشن میں بھی تحریک لبیک پاکستان متاثر کن ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں پھانسی کی سزا پانے والے ممتاز قادری کے نام پر بننے والی تحریک لبیک پاکستان نے انتخابی میدان میں حیران کن نتائج دینا شروع کر دیے ہیں۔
گزشتہ ماہ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پہلی مرتبہ تحریک لبیک پاکستان نے متاثر کن ووٹ حاصل کرکے سب کو حیران کیا تھا۔ جبکہ اب این اے 4 پشاور کے ضمنی الیکشن میں بھی تحریک لبیک پاکستان غیر متوقع نتائج دینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان گزشتہ روز ہونے والے پشاور کے ضمنی الیکشن میں 10 ہزار کے قریب ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں