فیصل آباد: فیصل آباد میں دور جاہلیت کی یاد تازہ کردی گئی، ایک ماہ کے دوران کئی نوزائدہ بچوں کو کوڑے دان میں پھینکے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں رواں ماہ کے دوران 5 نوزائیدہ بچوں کو کوڑے دان میں پھینک دیا گیا تاہم کسی نہ کسی طرح ان بچوں کی جان بچا لی گئی اور انکو مختلف فلاحٰ اداروں میں بھیج دیا گیا جبکہ حالیہ رونما ہونے والے واقعےمیں ایک خاندان معذور نوزائیدہ بچی کو سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے جس کے بعد قریبی لوگوں نے اسکو کوڑۓ دان سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ ایسے تمام انسانیت سوز واقعات میں گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی آئی ہے جبکہ نوزائیدہ بچوں کو کوڑے دان میں پھینک کر جانے والے افراد میں سے کسی نے بھی واپس لوٹ کر یا پھر کسی کے بھی ورثاء نے اسپتال یا پھر فلاحی اداروں سے ان بچوں کی واپسی کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں