لاہور:معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا استعفی جلد آنے والا ہے کیونکہ 5ماہ تک علاج جاری رہے گا ،ہر دو ہفتے بعد کیمو تھراپی ہو گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 120کا الیکشن دوبارہ سے ہو گا ۔ قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں 8ماہ باقی ہیں جبکہ کلثوم نواز کی بگڑتی صحت کی وجہ سے ڈاکٹر وں نے انہیں ہر دو ہفتے بعد کیمو تھراپی کرانے کا مشورہ دیا ہے جبکہ نواز شریف اس وقت سعودی عرب میں بیٹھے ہیں جن کو کوئی سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیا کریں اور کدھر جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں