سڈنی:: ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل اپنے خلاف منفی رپورٹس سامنے آنے کے بعد خواتین سے ہی خوف کھانے لگے۔کرس گیل کے خواتین سے خوف کھانے کی بات ان کے دوست اور پروفیشنل کرکٹ کوچ ڈونوان ملر نے نیوساتھ ویلز سپریم کورٹ کو بتائی۔ جہاں کرس گیل کے ایک آسٹریلوی میڈیا گروپ کے خلاف کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہورہی ہے۔
ڈونوان ملر نے کہا کہ میں کرس گیل کو 22 برس سے جانتا ہوں،لوگ اس سے محبت کرتے اور نوجوان کرکٹرز انھیں اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں، جب سے مذکورہ ادارے کی جانب سے کرس گیل پر ایک خاتون مساج تھراپسٹ کے سامنے عریاں ہونے کا الزام عائد کیا گیاان کی ساکھ خراب ہوگئی، اب وہ اپنے اردگردخواتین کو دیکھ کر ہی خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں