اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاورکے حلقے این اے 4 کا حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے این اے 4 کا حتمی نتیجہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کے ارباب عامر45734 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔ اے این پی کے خوش دل خان 24 ہزار874 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، ن لیگ کے ناصر موسی زئی 24 ہزار 790 ووٹ لیکر تیسرے نمبرپر اور پیپلزپارٹی کے اسد گلزار 13200 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔ حلقہ میں ٹرن آؤٹ 33 فیصد رہا۔واضح رہے کہ پشاورکے حلقہ این اے 4 کی نشست پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی گلزارخان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس کے لیے 14 امیدوار میدان میں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں