اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ، 29اکتوبر کو لاہور پہنچیں گےجبکہ 2نومبر کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اب 29اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے جبکہ 2نومبر کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے جہاں 3اور 7نومبر کووہ احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔ واضح رہے کہ نواز شریف ان دنوں لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے علاج کے سلسلہ میں مقیم ہیں ۔ نواز شریف کے وطن واپسی کے شیڈول میں اس سے قبل کئی مرتبہ تبدیلی ہو چکی ہے تاہم اب ذرائع کے مطابق انہوں نے وطن واپس آنے اور اپنے خلاف احتساب عدالت میں دائر ریفرنسز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں