اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی بول نیوز کے اینکر عامر لیاقت نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے والد جنرل(ر)غلام محمد عمر کے درمیان مثالی منہ بولے بہن بھائی کا رشتہ تھا۔ اسد عمرکے والدجنرل(ر)غلام محمد عمر ہمارے گھر جب بھی آتے تھے تو کیونکہ میری کوئی بہن نہیں تھی تو مجھے ہی کچن میں چائے بنانے کے فرائض سر انجام دینے پڑتے تھے تو جنرل(ر)غلام محمد عمر میری چائے بہت شوق سے پیتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں