اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راحیل شریف کے دور میں جب پرویز مشرف کمر درد کا بہانہ بنا کر بیرون ملک چلے گئے تھے تو اس کے کچھ عرصہ بعد ملک کے معروف صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پرپرویز مشرف کی نائٹ کلب میں ڈانس کرتے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ پرویز مشرف جھوٹ بول کر بیرون ملک چلے گئے اور انہوں نے کمر درد کا بہانہ کیا۔ حامد میر کی اس ٹویٹ پر اس وقت نواز شریف جو کہ وزیراعظم تھے کی صاحبزادی مریم نواز نےری ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ کسی کے پرسنل معاملات کو اس طرح عیاں نہیں کرنا چاہئے۔ گزشتہ روز مریم نواز نےاحتساب پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان لوگوں کو کوئی نہیں پوچھتا جو کمر درد کا بہانہ بنا کر ملک سے چلے گئے ۔ مریم نواز کے اس بیان پر جب حامد میر نے اپنے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں ان کے 25ستمبر 2016کے ٹویٹ اور احتساب پیشی کے موقع پر دئیے گئے بیان میں تضاد سے متعلق ن لیگ کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے استفسار کیا تو وہ کوئی واضح جواب نہیں دے سکے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں