لالہ موسیٰ انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والے باڈی بلڈر انکل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے ایک باڈی بلڈر انکل کی تصاویر نے خوب دھوم مچائی ہے۔ ان تصاویر میں باڈی بلڈر انکل نوجوانوں سے بھی کہیں زیادہ تندرست اور توانا دکھائی دے رہے ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر ہر شخص ہی باڈی بلڈر انکل سے متاثر دکھائی دیتا ہے۔
اب ان باڈی بلڈر انکل کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ان انکل کا نام اقبال سیٹھی ہے اور ان کا تعلق لالہ موسیٰ سے ہے۔ اقبال سیٹھی 2015 میں نیشنل ماسٹرز پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ جبکہ لالہ موسیٰ میں اقبال سیٹھی نے اپنا خصوصی جم بھی بنا رکھا ہے جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد ان سے تربیت حاصل کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں