لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وویمن کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے ثنامیر کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا اور بسمہ معروف کو ون ڈے کی کپتانی سونپ دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بسمہ معروف پہلے ہی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتان ہیں اور اب پی سی بی نے انہیں ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی ہے ۔اس کے ساتھ ٹیم منیجر عائشہ اشعر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیااس کےعلاوہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی جی ایم شمسہ ہاشمی اورچیف سلیکٹر محمد الیاس سمیت سیکشن کمیٹی کوبھی فارغ کردیاگیاہے،نئے جی ایم کی تقرری تک عائشہ اشعر قائم مقام جی ایم ہوں گی۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا گیا ،ثنامیر کی خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں ،ثنا میر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں کھلاڑی کی حیثیت سے دستیاب ہوںگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں