اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پولیس آفسیر نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، عدالت میں بھوک سے بلبلاتی ملزمہ کی بیٹی کو دودھ پلا کر سب کو حیران کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق چین میں ایک خاتون پولیس آفیسرنے عدالت میں دوران سماعت بھوک سے بلبلاتی ملزمہ کی شیر خوار بیٹی کو اپنا دودھ پلاکر انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ۔ ملزمہ کی شیر خوار بیٹی کو دودھ پلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو دنیا بھر میں اس کو غیر معمولی پذیرائی دیکھنے میں آئی اور سوشل میڈیا صارفین
کی ایک بری تعداد نے چینی خاتون پولیس آفیسر لینا ہائوکا اس اقدام کو انسانیت کی اعلیٰ مثال قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔ لینا ہائو کا کہنا ہے کہ حال ہی میں وہ ایک بچے کی ماں بنی ہے ، جب ملزمہ کی بچی چیخ وپکار کرنے لگی تو ہم سب پریشان ہو گئے۔ میں نئی نئی ماں بنی ہوں۔ میں نے بچی کو چپ کرانے کی بہت کوشش کی مگروہ خاموش نہیں ہوئی۔ اس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خاتون پولیس اہلکار کیساتھ جب ایسا واقعہ پیش آئے تو وہ ایسا ہی کرے گی جیسا کہ اس نے کیا ہے۔ لینا کا کہنا ہے کہ اگر میں بچی کی ماں کی جگہ ہوتی اور وہ میری جگہ تو مجھے توقع ہے وہ بھی ایسا ہی کرتی جیسا میں نے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں