اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور عون چوہدری کے گھر انوکھی چوری، عمران خان اور پارٹی سے متعلق اہم معلومات والے موبائل فون چور لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اب تک کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور اور عون چوہدری کے گھر چوری کی انوکھی واردات میں چور صرف اہم معلومات والے موبائل فون لے اڑے ہیں۔دونوں رہنمائوں کو عمران خان کے انتہائی قریب سمجھا جاتا ہےاور دونوں ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ چوروں نے واردات کے دوران عون چوہدری کےتین موبائل اور 25ہزار روپے چرائے،بتایا جاتا ہے کہ ان موبائل فون پر عمران خان اور تحریک انصاف سے متعلق اہم معلومات محفوط تھیں۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال چوروں سے متعلق معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ گھر میں کیسے داخل ہوئے اور چوری کے بعد کہاں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

Burglars Take Away Imran Close Aide Cell Phones

Burglars Take Away Imran Close Aide Cell Phones

Posted by Abbtakk on Saturday, September 30, 2017

اپنا تبصرہ بھیجیں