اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کو نواز شریف ہونے کی وجہ سے نا اہل کیا گیا، الزام لگانے والوں کو اقامے کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں تھی، حلقہ این اے 120کے الیکشن کے بعد سیاسی منظر نامے پر خاموش مریم نواز ایک بار پھر بول پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کانواز شریف ہونا ہی ان کی نااہلی کا بہانہ ہو سکتا ہے ، نواز شریف کو نواز شریف ہونے کی وجہ سے نا اہل کیا گیاکیونکہ اس سے معقول اور کوئی بہانہ ہو نہیں سکتا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ الزام لگانے والو کو اقامے کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ نواز شریف کا نواز شریف ہونا ہی ان کی نا اہلی کا سبب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں