لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم پر الزامات عائد کرنے والی افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے دیگر خواتین کو عماد وسیم سے بچ کر رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔عماد وسیم نے افغان نژاد ڈچ دوشیزہ کے الزامات کی تردید کی ہے تاہم دوشیزہ اپنے الزامات سے دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں۔ افغان دوشیزہ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کے دیگر خواتین سے بھی تعلقات تھے۔عماد وسیم قابل بھروسہ نہیں،اس نوجوان کیساتھ نہیں رہ سکتی۔ میں دوسری خواتین کو بھی خبردار کرتی ہوں کہ وہ عماد وسیم سے بچ کر رہیں۔ دریں اثنا قومی
ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم پر الزامات لگانے والے افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی رواں سال جولائی میں عماد وسیم سے لندن میں ملاقات ہوئی ،پاکستانی کرکٹر نے انہیں لندن بلایا، گھومنے پھرنے کے بعد شادی کا جھانسہ دیا اور پھر چپ سادھ لی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھاکہ انہوں نے عماد کے لندن میں دوست سے بھی رابطہ کیا لیکن وہ بھی کچھ نہ کر سکا۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کے رابطے پر عماد وسیم نے الزامات کی تردید کر دی اور ساتھ ہی تصاویر کو جعلی قرار دیا جب ان سے دونوں کی ویڈیو اور ہوٹل بکنگ کا پوچھا گیا تو جواب دیئے بغیر کال کاٹ دی۔علاوہ ازیںآل راؤنڈر عماد وسیم کی افغان خاتون کے ساتھ تصایر کے بعد ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ۔کرکٹر عماد وسیم نے منظر عام پر آنے والی افغان خاتون کے ساتھ تصاویر کو فوٹو شاپ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا اسکینڈل کی تردید کی تھی ۔ گزشتہ روز کرکٹر کی اسی افغان خاتون کے ساتھ ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں عماد وسیم افغان خاتون کے ساتھ مسکراہٹوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عماد وسیم پرافغان خاتون نے تصویریں شیئر کی تھی اورالزام عائد کیا تھا کہ آل راؤنڈر نے انہیں شادی کا جھانسہ دے کر لندن بلایا لیکن اب وہ پلٹ کر جواب نہیں دے رہے ۔واضع رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم پر الزامات لگانے والے افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی رواں سال جولائی میں عماد وسیم سے لندن میں ملاقات ہوئی دریں اثناسوشل میڈیا پر اپنے متعلق خبریں اور تصاویروائرل ہونے کے بعد بلآخر قومی کرکٹرعماد وسیم سے رہا نہ گیا اور معاملے کی حقیقت بتادی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 دن سے سوشل میڈیا پر عماد وسیم کی ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیںجن میں دونوں کو ایک ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد تصاویرپر طرح طرح کی چہ مگوئیاں اور باتیں کی گئیں ٗ یہاں تک پاکستان کے کچھ میڈیا اداروں نے بھی ان وائرل تصاویر پر خبریں شائع کیں۔خبروں کے مطابق عماد وسیم کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی افغان نژاد ہے جن سے وہ شادی کرنے والے ہیں یا ان کی شادی ہو چکی ہے، خبروں میں لڑکی کو نیدرلینڈ کی شہری بھی بتایا گیا۔تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس وجہ سے مجبور ہوکر عماد وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی۔عماد وسیم نے ایک منٹ 19 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو کے ذریعے وائرل تصاویر کی وضاحت پیش کی۔عماد وسیم نے بتایا کہ انہوں نے ایک مداح لڑکی کے ساتھ تصاویر بنائیں مگر لوگوں نے ان کو ایڈٹ کرکے کہا کہ ان کی شادی ہوگئی۔قومی کرکٹر نے کہا کہ اس کے بعد ایک اور تصویر لگائی گئی ٗ اور کہا گیا کہ ان کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی ان کی ’گرل فرینڈ‘ ہے اور عماد اپنی بیوی کو دھوکہ دے رہے ہیں۔عماد وسیم نے وضاحت کی کہ ان کی نہ کسی سے شادی ہوئی، نہ کسی سے شادی کے دعوے ہوئے ہیں۔انہوں نے عوام اور بالخصوص میڈیا سے گزارش کی کہ اس طرح کی چیزوں کو چلانے سے گریز کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک خود پر لگے الزامات پر کوئی وضاحتی ویڈیو جاری نہیں کی، لیکن اس بار وہ یہ کرنے پر مجبور ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں