اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول، ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹراضافہ کیاگیا ہےاور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد اب پٹرول کی نئی قیمت 73 روپے 50 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ
ڈیزل کی قیمت 79 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 46 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 48 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں