کراچی(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، پاکستانی ٹیم کا اصل امتحان دوسرے ممالک میں ہو گا،5اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دئوںگا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دیں گے کہ وہ کس ٹیمکی جانب سے ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے تاہم یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان ٹیم کا اصل امتحان انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ہو گا، جہاں اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس وقت سینئر کھلاڑیوں پر زیادہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ ٹیم کیلئے مصباح الحق اور یونس خان کا متبادل بننے کی کوشش کریں جبکہ نوجوان کھلاڑی بھی اس خلا کو پر کر کے ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کر سکتے ہیں۔ فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کے سوال پر شاہد آفریدی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے کیوں انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے حالانکہ وہ ایک پراعتماد بیٹسمین ہیں اور ماضی میںانہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں