ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ملتان میں کارروائی کرکے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں ناصر،علی، طاہراورشفقت شامل ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے چھ ہینڈ گرنیڈ،دو کلوباردو، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے،دہشت گردوں نے نویں محرم کے جلوس کو نشانہ بنانا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ملتان کے علاقے جلال پورپیر والامیں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 اگست کو سی ٹی ڈی نے لاہور میں سگیاں پل کے قریب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں