اسلام آباد: تحریک انصاف نے اپنی حکومتی اتحادی جماعت اسلامی کی وکٹ اڑا دی ہے،رکن قومی اسمبلی شیراکبر خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی شیراکبر نےچیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم این اے شیر اکبر نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایم این اے شیر اکبر8 اکتوبر کو بونیر جلسے میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔عوامی جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں