چکوال۔ سیکٹر کمانڈر اور ایس ایس پی موٹروے شہریار سکندر نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس عوام کی خدمت اور رہنمائی میں فخر محسوس کرتی ہے انہوںنے کہا کہ آئندہ ایک ہفتے کے بعد موٹروے پولیس انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا آغاز کریگی جس سے ادارے کے تربیت یافتہ ڈرائیور حضرات کو نہ صرف ملکی بلکہ بیرون ملک بھی نوکری کی سہولیات بآسانی میسر آسکیں گی، ان خیالات کااظہار میونسپل سٹیڈیم چکوال میں موٹروے پولیس کے زیر اہتمام پاس آئوٹ ہونے والے ڈرائیور حضرات کی تقریب تقسیم سرٹیفکیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں موٹروے پولیس کے افسران عمران قریشی، عرفان اکبر، اخلاق احمد، چیئرمین پریس کلب خواجہ بابر سلیم، سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل، محمد ریاض انجم کے علاوہ عمائدین شہر اور تربیت یافتہ ڈرائیور حضرات بھی شامل تھے، شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی موٹروے نے کہا کہ 45روزہ کورس میں موٹروے پولیس کے زیر سایہ تربیت پانے والے سولہ ڈرائیور حضرات خوش قسمت ہیں کہ انہوںنے ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی سے متعلق خصوصی تربیت حاصل کی، انہوںنے کہا کہ موٹروے پولیس عوام کی خدمت اور راہنمائی میں فخر محسوس کرتی ہے انہوںنے کہا کہ ضلع چکوال میں محدود وسائل کے باوجود قابل افسران کی زیر نگرانی موٹروے پولیس کا ادارہ عوام کی خدمت کررہا ہے اور کرتا رہے گا، اس موقع پر چیئرمین پریس کلب چکوال خواجہ بابر سلیم نے کہا کہ ضلع چکوال اچھے افسران کی بدولت ترقی کی طرف گامزن ہے موٹروے پولیس کا عوام کی خدمت کے حوالے سے کردار قابل تحسین ہے یہ بات خوش آئند ہے کہ ضلع چکوال میں تربیتی ادارے کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں