اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں بلیو وہیل کا شکار جاری، پنڈدادنخان کی دو طالبات بائیسویں سٹیج پر پہنچ کر شدید زخمی، حالت جان کر پرنسپل نے کالج سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق خونی گیم بلیو وہیل کے دنیا بھر میں شکار سامنے آرہے ہیں جبکہ پاکستانی نوجوان بھی اس گیم سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقہ پنڈ دادنخان میں پیش آیا ہے جہاں کالج کی دو طالبات ایسی بھی منظر عام پر آئی ہیں جو خون بلیو وہیل گیم کی بائیسویں سٹیجتک پہنچ چکی تھیں۔ دونوں طالبات نے گیم کی شرائط پورے کرنے کیلئے اپنے بازئوں پر تیز دھار آلے سے زخم کر رکھے تھے ۔ بلیو وہیل کھیل والی ایک طالبہ وردہ سکینڈ ائیر جبکہ مناہل فرسٹ ائیر کی طالبہ ہیں ، ایک طالبہ انیسویں جبکہ دوسری بائیسویں رائونڈ تک پہنچ چکی تھیں۔ دونوں کے متعلق معلوم ہونے پر جب کالج انتظامیہ نے تحقیق کی تو دونوں طالبات کے بازئوں پر تیز دھار آلے سے لگائے گئے کٹ اور زخم سامنے آئے جس پر کالج پرنسپل نے انہیں کالج سے نکال دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں