کراچی : سیاسی حریف ہوئے تو کیا ہوا، مذہبی عقائد تو ایک ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اور ایم کیو ایم رہنما فیصل رضا عابدی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ان تصاویر میں علی زیدی اور فیصل رضا عابدی کو سبیل حسینؑ پر ایک ساتھ نیاز کھاتے ہوئے دیکھا گیا ۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو دیکھتے ہوئے دونوں کی حوصلہ افزائی کی اور تعریف کی کہ سیاست میں حریف جماعتوں میں ہونے کے باوجود مذہبی عقائد ایک ہونے پر دونوں نیاز تک بانٹ کر کھا رہے ہیں۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے ساتھ مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں