اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے متحرک تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، حکمران جماعت کے کئی ارکان نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے یقین دہانی کرادی، اپوزیشن بینچز پر تحریک انصاف کے ساتھ آکر بیٹھ سکتے ہیں، حامد میر کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و اینکر حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے متحرک تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی ہے اور حکمرانجماعت کے کئی ارکان اسمبلی اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی بینچز پر بیٹھا ن لیگ اراکین اسمبلی کاایک گروہ تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہوگیا ہےاور یہ اراکین اسمبلی حکومتی بینچز چھوڑ کر تحریک انصاف کے ساتھ اپوزیشن بینچز پر آسکتے ہیں جس سے تحریک انصاف کو ناقابل شکست حمایت حاصل ہو جائے گی اور وہ قومی اسمبلی میں با آسانی اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی پوزیشن میں آجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں