لاہور(نیوزڈیسک)این اے120کا نتیجہ، مبشر لقمان کے لاہوریوں کے بارے میں انتہائی قابل اعتراض ریمارکس پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، تفصیلات کے مطابق این اے 120کے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ کے دوران معروف صحافی مبشر لقمان نے ا یسا ٹویٹ کردیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا مبشر لقمان نے ٹویٹ کیا کہ ”آج کا دن ثابت کرے گا کہ لاہوری کھوتے غلطی سے کھاتے ہیں یا مرضی سے “ مبشر لقمان کے ٹویٹ پر لاہوریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا اور انہیں جواب میں خوب تنقید کانشانہ بنایاگیا،ایک ٹویٹرصارف جیا چوہدری نے مبشر لقمان کو لکھا کہ سب لاہوریوں کو نہ بولیں،جاہلوں کی وجہ سے ہمارا کیا قصور“ جبکہ ایک اور ٹوئٹر ہینڈل سے صادق امین سنی نے اسے لاہوریوں کو گالی دینا قرار دیا،انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کو گالی دی جارہی ہے اور وہ صرف اس لئے کہ وہ تمہاری مرضی سے ووٹ نہیں دیتے ، بعض ٹویٹر صارفین کے جوابی ٹویٹ اس قدر قابل اعتراض تھے کہ وہ تحریر میں نہیں لائے جاسکتے، تاحال مبشر لقمان اپنے ٹویٹ پر قائم ہیں اور انہوں نے اس کی تردید یا وضاحت نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں