اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حلقہ این اے 120 میں امیدوار یاسمین راشد نے لیڈر شپ کے بغیر الیکشن لڑا، تفصیلات کے مطابق مجاہد بریلوی جو کہ تجزیہ کار ہیں نے کہا کہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا تعلق ایک مڈل طبقے سے ہے اور انہوں نے سارا الیکشن تحریک انصاف کی لیڈر شپ کے بغیر لڑا۔ مجاہد بریلوی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی حیرت ہے کہ تحریک انصاف کی یاسمین راشدنے اپنی ساری انتخابی مہم خود چلائی، اس انتخابی مہم کے دوران عمران خان
اور علیم خان نے اس کا ساتھ بہت کم دیا، تحریک انصاف نے اتنا اہم معرکہ صحیح انداز میں نہیں لڑا جس طرح انہیں لڑنا چاہیے تھا۔درحقیقت سارا ضمنی انتخاب یاسمین راشد نے ہی لڑا ہے، تحریک انصاف کی قیادت کا اس میں کوئی اہم کردار نہیں ہے، انتخابی نتائج آنے کے بعد بھی یاسمین راشد نے خود ہی لوگوں کو وضاحت پیش کی، انہوں پارٹی لیڈر کا کام بھی خود ہی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں