لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یاسمین راشدکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن میں فنڈزکابے دریغ استعمال ہوا،ڈاکٹریاسمین نے وفاقی اور صوبائی حکومت کیخلاف الیکشن لڑا،پی ٹی آئی ورکرزبالخصوص خواتین کاشکرگزارہوں۔انہوں نے این اے 120میں الیکشن ہارنے کے بعداپنے ٹویٹ میں پارٹی کارکنان کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ یاسمین راشدکی ہمت اور عزم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔یاسمین راشدنے حکومتی فنڈزکا بھرپورمقابلہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین نے وفاقی اور صوبائی حکومت کیخلاف الیکشن لڑا۔این اے 120میں فنڈزکابے دریغ استعمال ہوا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ورکرزبالخصوص خواتین کاشکرگزارہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں