لاہور: ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرنے والے آسٹریلیوی فاسٹ باﺅلر بین کٹنگ نے اپنا بھرپور خیال رکھنے پرپاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بین کٹنگ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستانی شائقین کی جانب سے سٹیڈیم میں لہرایا گیا ”شکریہ ورلڈ الیون “ کا بینر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”نہیں پاکستانیوں تمہارا بہت شکریہ،کیا شاندار ہفتہ گزرا،یہ صرف کرکٹ سے متعلق نہیں بلکہ کچھ بڑھ کر تھا۔یاد رہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں اسے پاکستان کے ہاتھوں2-1سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں