لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز خالد لطیف پر 10سال تک کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق خالد لطیف اور ان کے ساتھی کھلاڑی شرجیل خان کو پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ کے الزام پر معطل کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے جسٹس ریٹائرڈ اصغر حید ر سربراہی میں 3رکنی اینٹی کرپشن ٹریبیونل تشکیل دیا تھا جس میں سابق چیئر مین پی سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاءکے علاوہ سابق وکٹ کیپر وسیم باری بھی شامل تھی،مذکورہ ٹریبیونل نے شرجیل خان پر 5سال کی پابندی عائد کردی ہے اور اب ممکنہ طور پر منگل یا بدھ کے دن خالد لطیف کی قسمت کا فیصلہ بھی سنا دیا جائے گا اور ایک پی سی بی آفیشل کے مطابق خالد لطیف پر 10سال کی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں