لاہور: ورلڈ الیون کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شاندار کاکردگی دکھانے والے پاکستانی اوپنر بابر اعظم ٹاپ 10بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
22سالہ بابر اعظم نے ورلڈ الیون کیخلاف 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں 179رنز سکور کیے تھے جس کے بعد سامنے آنے والی نئی آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں وہ 21درجے پھلانگ کر چھٹی پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں،قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سیریز میں 94رنز سکور کرکے 34ویں سے 30پوزیشن پر چھلانگ ماری ہے جبکہ 171رنز سکور کرنے والے احمد شہزاد کو بھی 9درجے ترقی ملی ہے،باﺅلرز کی رینکنگ میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے لیگ سپنر شاداب خان 32درجے ترقی پاکر 66ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں