اسلام آباد ۔ : قومی احتساب بیورو (نیب) نے اشاروں کنایوں میں لگائے جانے والے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ نیب پر غیر متعلقہ عناصر کی طرف سے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ اتوارکو اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ نیب اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ بغیر کسی تعصب کے اپنے قانونی مینڈیٹ اور آئینی اختیارات کو آزادانہ اور خودمختارانہ انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں