لاہور:مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے کہ اللہ کاکروڑ بارشکرادا کرو، ن لیگ کے شیروں کو بہت بہت مبارک ہو، لاہورکہہ رہاہے کہ میاں صاحب ’وی لویو‘، ن لیگ اکیلی الیکشن لڑرہی تھی جبکہ دوسری طرف وہ تمام قوتیں تھیں جوباربارمنتخب وزیراعظم پروارکرتی ہیں،عوام نے ناانصافی پرمبنی فیصلے کوہی ردنہیں کیابلکہ عدالت کے ترجمانوں کوبھی ردکردیا،وہ رورہاہوگا،کیونکہ رونے کاوقت ہوگیا،ہمارے لوگوں کوراتوں رات منہ پرکالاکپڑاڈال کراٹھایاگیا۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں انہوں نے این اے 120میں ضمنی الیکشن کی جیت پرعوام اور کارکنان کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے شیروں کوبہت بہت مبارک ہو،اللہ کاکروڑبارشکراداکرو،کہ اللہ نے مسلم لیگ ن ،آپ کی ماں کلثوم نوازاور آپ کے لیڈرمحمد نوازشریف کوسرخروکیاہے۔نوازشریف اور میری والدہ کافون آیاانہوں نے پیغام دیاکہ میری طرف سے شکریہ اداکرنا۔
مریم نوازنے کہاکہ میاں صاحب اگرآپ لندن میں سن رہے ہیں تولاہورکہہ رہاہے کہ میاں صاحب ’وی لویو‘جس آج آپ نے ثابت کیاکہ آپ نوازشریف سے محبت کرتے ہو۔مریم نوازنے کہاکہ وہ رورہاہوگا،کیونکہ رونے کاوقت ہوگیاہے۔اور آپ جانتے ہوکہ آج آپ نے کتنابڑاکام کردیا۔آج آپ نے نہ صرف ان سے مقابلہ کیاجومیدان میں کہیں کہیں نظرآتے تھے بلکہ ان سے مقابلہ کیاجونظرنہیں آتے تھے۔
ایک طرف ن لیگ اکیلی الیکشن لڑرہی تھی۔ جبکہ دوسری طرف وہ تمام قوتیں کھڑی تھیں جوباربارمنتخب وزیراعظم پروارکرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جن مخالفین نے یہ کہاتھا کہ عدلیہ ،نوازشریف کیخلاف فیصلے کوووٹ دو۔ناانصافی پرمبنی فیصلے کوردکیابلکہ عدالت کے ترجمانوں کوبھی ردکردیا۔عوام نے آج فیصلے پرفیصلہ سنادیاہے۔کہ ہماراوزیراعظم نوازشریف ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے لوگوں کوراتوں رات منہ پرکالاکپڑاڈال کراٹھایاگیا۔امجدنذیربٹ کی نیک نامی کی شہرت ہے۔ان کورات کواٹھالیاگیا۔ابھی اتک ان کاپتانہیں کہ وہ کہاں ہیں؟اسی طرح بہت سے کارکنان کواٹھایاگیا،جن کونہیں اٹھایاگیاان کومختلف نمبروں سے کالیں آئیں کہ لیڈآئی توچھوڑیں گے نہیں۔میں نے جب فون کیاتوانہوں نے کہاکہ باجی گھبرانانہیں یہ کچھ بھی نہیں ہم نے بہت برے وقت دیکھے ہوئے ہیں۔
ہم نے آمرو ں کی آنکھوں آنکھیں ڈال کربات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جس کے ہاتھ میں شیرکی پرچی تھی اس کوکہاگیاکہ یہاں ووٹ نہیں ،پرچیاں پھاڑدی گئیں۔جب وہ دوسری جماعت کی پرچی لے کرگیاتوپھرووٹ بھی مل گیا۔یہ سارے ثبوت میڈیانے دکھائے۔مگرمہریں پھربھی کس پرلگیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے ہتھکنڈوں سے تم عوام کی طاقت کونہیں روک سکتے۔انہوں نے کہاکہ آپ نے پاکستان کیلئے فیصلہ دے دیاہے کہ اب عوام کی حکمرانی چلے گی۔وہی طابوت ہوگاجس کے پیچھے آپ کھڑے ہوں گے۔مریم نوازکی آمدپرکارکنان نے شیرشیر،وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگائے۔مریم نوازنے وعدہ کیاکہ این اے 120کے مسائل دن رات ایک کرکے حل کریں گے۔عوام سے وعدہ لیاکہ ووٹ کی حرمت کی جنگ میں نوازشریف کاساتھ دوگے،ووٹ کی حفاظت کروگے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں